لاہور، گردن پر ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق

Published on November 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

لاہور (یواین پی) ​پتنگ بازوں کو لگام ڈالنے کے حکومتی دعوؤں کے باوجود لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل تاحال جاری ہے، شالیمار لنک روڈ پر پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے 19 سالہ نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ڈور پھرنے کے واقعات پر وزیراعلی اور سی سی پی او کے نوٹسز کے باوجود پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے۔ لاہورشالیمار لنک روڈ پر کٹی پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ مشتاق کالونی کا رہائشی، 19 سالہ اسد نامی نوجوان موٹرسائیکل پر گھر جارہا تھا کہ کٹی پتنگ کی ڈور اسکی گردن پر پھر گئی۔ گردن کٹنے سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog