لاہور، لاہور اے، یہاں آکر ہمیشہ بہت پیار ملا، ثانیہ مرزا

Published on November 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments


شادی کے بعد آج پھر سے لاہوریوں نے بھرپور انداز میں ویل کم کیا ہے، ثانیہ
لاہور(یواین پی)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا کہنا ہے کہ لاہور، لاہور اے، یہاں آکر ہمیشہ بہت پیار ملا، شادی کے بعد آج پھر سے لاہوریوں نے بھرپور انداز میں ویل کم کیا ہے۔لاہور کے ایک نجی مال کے وزٹ کے دوران شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی آمد کا سن کر ان کے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد نے مال کا رخ کرتے ہوئے دونوں سپر اسٹارز کا بھرپور استقبال کیا۔ انہوں نے مداحوں میں سوونئیر تقسیم کرنے کے ساتھ آٹو گراف بھی دیے۔اس موقع پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مداح کے بہت شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیشہ سپورٹ کیا، امید ہے کہ انہیں ہمارا پرفیوم بھی پسند آیے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes