پختونخوا میں سیاحت کے بے شمار مواقع ہیں، ثانیہ نشتر

Published on November 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

پشاور ہیریٹج کیساتھ ساتھ بہترین پکوانوں اور تاریخی مقامات کیساتھ بھرا پڑا ہے، معاون خصوصی وزیراعظم
پشاور(یواین پی): وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور بلوم پاکستان کے تعاون سے منعقدہ پھولوں اور ونٹیج کلاسک گاڑیوں کی شاہی باغ میں نمائش کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں جب کہ پشاور ہیریٹج کیساتھ ساتھ بہترین پکوانوں اور تاریخی مقامات کیساتھ بھرا پڑا ہے۔ثانیہ نشتر نے کہاکہ پشاور شہر کی تاریخ درد سے بھری پڑی ہے مگر اب حالات بدل گئے ہیں، لوگوں نے چیلنجز سے نکل کر ترقی کی جانب قدم رکھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes