ٹھٹھہ (یواین پی/حمید چنڈ) فہم القرآن کورس کی ایک سالہ کلاس کا آغاز جماعت اسلامی ضلع ٹھٹھہ کے زیر اہتمام شروع ہوگیا، ، نور فاؤنڈیشن ٹھٹھہ میں ہونے والی کلاس میں ضلع ٹھٹھہ کے مختلف شعبہ جات کے افراد نے شرکت کی اس موقع پر کلاس ٹیچر انور ساجد کہا کہ عربی زبان اور قرآن وحدیث کے اندر ایک خاص لطف لیکن لوگ علم کا لطف اٹھانے کے بجائے پیسوں میں تول رہے ہیں حقیقی علم جو اللہ سے ملانے والا اور دنیا و آخرت کی کامیابی کا ہے اس کی طرف لوٹ آئے، اس موقع پر الطاف احمد ملاح امیر جماعت اسلامی، ایڈوکیٹ عبدالمجید سموں جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ، غلام شفیع سموں صدر تنظیم اساتذہ، محمد حمزہ شورو صدر جے آئی یوتھ، محمد علی خٹک، محمد ریاض جیلانی ، محمد انور میمن، رحیم سموں، نصیر الدین خان، خالد کھوسہ و دیگر شرکاءکلاس نے اس عمل پر انتہائی خوش آئندقراردیتے ہوئے دیگر نوجوانوں کو بھی اس سے مستفید ہونے کی دعوت دی