ضلع ٹھٹھہ کی تحصیلوں میں فری میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے ڈاکٹر تہمینہ خالد

Published on November 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ اور فری ادویات دی گئیں
ٹھٹھہ (یواین پی/حمید چنڈ) ہیپاٹائٹس، ذیابطیس، نمونیہ اور بلڈ پریشر کی ماہر فزیشن ڈاکٹر تہمینہ خالد میمن کی جانب سے الشافی میڈیکل سینٹر ٹھٹھہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مریضوں کا چیک اپ اور فری ادویات دی گئیں اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر تہمینہ خالد نے کہا کہ ٹھٹھہ میں منشیات،گٹکا اور پینے کے خراب پانی کی وجہ سے بیماریاں تیزی سے پھیلنے اور عوام میں غربت کی وجہ سے علاج کرانے کی استطاعت نہ ہونے سے کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے ضلع کی تحصیلوں میںبھی کیمپس لگائے جائیںگے اس موقع پر فارما سے تعلق رکھنے والے میڈیکل ریپ زوہیب علی میمن اور انیل سونی نے بتایا کہ اس کیمپ میں مختلف نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ادویات فراہم کیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy