جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے جو پولیس افسران اور ملازمین شب وروز محنت کرتے ہیں فیصل گلزار

Published on November 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی/شیخ ندیم شیراز )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہاہے کہ قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے جو پولیس افسران اور ملازمین شب وروز محنت کرتے ہیں وہ یقینی طور پر پولیس فورس اور معاشرہ کے لئے ایک سرمایہ سے کم نہیں ہیں ان کی کارکردگی کو سراہا جا نا ان کی حوصلہ فزائی کو موجب بنتا ہے جس سے دیگر پولیس افسران اور ملازمین میں کچھ کر گزرنے کا جذبہ بیدار ہوتا ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیازیر نگرانی ڈی ایس پی شبیر احمد وڑائچ تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے ایس ایچ او رانا محمد عمران ٹیپو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈیڑھ ماہ کے قلیل عرصہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کیا۔ دن دیہاڑے قتل کرنے کی وجہ سے انیس عرف انیسی خوف کی علامت بن چکا تھا جس کے خلا ف عوام میں شدیدبے چینی پائی جا رہی تھی ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس کی خصوصی ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کا رلاتے ہوئے کراچی سے گرفتار کرلیا ڈی پی او فیصل گلزار نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ حجرہ شہر میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے کئی ایک واقعات پیش آئے اس دشمنی کی بنیا د پر تیمور عر ف تیموری گروپ نے دیپالپو رکچہر ی میں کھلے عام فائرنگ کی جس سے خوف و ہراس میں اضافہ ہو ا اس گروپ کے مرکزی کارندے علی نواز جھجھ کو گرفتا ر کرنا ایک چیلنج سے کم نہیں تھا جس میں حجرہ پولیس نے کامیابی حاصل کرکے اپنے فرض کی ادائیگی کو سرانجام دیا اسی طرح ڈکیتی کی واردات میں احمد علی کو قتل کر دیا گیا تھا ملزمان کی گرفتاری کے لئے سائنسی اور روایتی طریقوں کو زیر استعمال لاتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتا ر کیا گیا جن میں محمد احمد، ریاست،رب نواز،عبدالرئیس اور ساجد شامل ہیں جب کہ ان کے دو ساتھی امانت اور علی اصغر عرف کالی پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگئے تھے اس کامیابی کے بعد تھانہ حجرہ کی حدود میں امن و امان کی صو رت حال میں قابل رشک بہتری آئی ہے تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے چھینی گئی دو کاریں برآمد کیں اور تقریباً11کلو چرس، چالو بھٹیوں سمیت 400لیٹر شراب برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جبکہ25اشتہاری ملزمان گرفتار اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے 17 مقدمات درج کیے پولیس نے مویشی چوراور راہزنی کرنے والے متعدد گینگ گرفتارکیے پولیس وردیوں میں ملبوس روڈ پر ناکہ لگا کر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کے سرغنہ سمیت گرفتاری عمل میں آئی جس میں مختار اور جاوید شامل ہیں ان ملزمان نے تھانہ حجرہ کی حدود سے 20لاکھ روپے مالیت کا ٹریکٹر، تھانہ ملکہ ہانس کی حدود سے 18لاکھ روپے مالیت کا ٹریکٹراور تھانہ سٹی پھول نگر کے حدود میں 35لاکھ روپے مالیت کا مزد اڈالہ اورمویشی چھینے تھے جو کہ برآمد کرلئے گئے ہیں۔ 14اکتوبر کوسرکٹی لڑکی کی نعش ملی جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پید اہونا فطری امر تھا تاہم پولیس نے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے نبھاتے ہوئے جدید سائنسی اور روائتی اندا ز سے ملزم کو ٹریس کرلیا اور ضلع وہاڑی سے احسان عر ف شان کو گرفتار کرلیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کے مطابق تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس نے ایک کروڑ نو لاکھ اور ستر ہزار روپے مالیت کا سامان اور نقدی ملزمان سے ریکو ر کرلی ہے اس ریکوری کو اصل مالکان تک پہنچایا جا رہا ہے اس کی تفصیل ذیل میں ہے مدعی وسیم حید ر کو ٹریکٹر مالیتی 20لاکھ، محمد عباس گل کو ٹریکٹر مالیتی 18لاکھ، محمد اشرف کو مزدا مالیتی 35لاکھ، عباد ت علی کو کار مالیتی 9لاکھ، تنویر حیدر کو کارمالیتی 9لاکھ، عبد الحمید کو مویشی مالیتی 8لاکھ، حافظ نعیم کو فون مالیتی 20ہزار، میاں مرسلین کو نقدی 25ہزار، بلال احمد کو نقدی 1لاکھ، حافظ نوید کو نقدی 25ہزار جبکہ 3لاکھ مالیتی کی موٹر سائیکلیں اور 6لاکھ کے ذرعی آلات برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog