غیر نصابی سرگرمیوں سے طالبات کی تخلیقی صلاحیتیں بھی پروان چڑھتی ہیں ملک عمر فاروق

Published on November 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق نے کہا ہے کہ غیر نصابی سرگرمیوں سے طالبات میں نہ صرف صحت مند مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے بلکہ ان کی تخلیقی صلاحیتیں بھی پروان چڑھتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول243 ر۔ب میں سپورٹس گالا کے موقع پر تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،ڈپٹی ڈی ای او ریحانہ بلقیس،نمبردار کاشف قیوم، معززین علاقہ،اساتذہ،والدین اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سپورٹس گالا میں ایتھلیٹکس، بیڈ منٹن، دوڑ، لانگ جمپ،ہائی جمپ اور دیگر کھیلیں شامل تھیں۔طالبات نے کھیلوں کے مقابلہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ملک عمر فاروق نے کہا کہ طالبات نے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور یہاں بہترین کھیل دیکھنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوانوں کی شخصیت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر سطح پر سپورٹس کو پروموٹ کر رہی ہے تا کہ نوجوان ٹیلنٹ سامنے آسکے۔انہوں نے کہا کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل نوجوانوں کے لیے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے شاندار سپورٹس گالا کے انعقاد پر  منتظمین، اساتذہ، کوچز کی کاوشوں کو سراہا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes