خواتین کو معاشی ترقی کے دھارے میں لا کے انڈونیشیا نے زبردست ترقی کی ہے سفیر آدم ملاورمان توگیو

Published on November 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)انڈونیشیا کی سرکردہ کاروباری خواتین اور فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کے سلسلہ میں انڈونیشیا کا سفارتخانہ کلیدی کردار ادا کرے گا۔ یہ بات انڈونیشیا کے سفیر آدم ملاورمان توگیو نے فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی صدر محترمہ نگہت شاہد کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان مضبوط مذہبی، ثقافتی اور سفارتی تعلقات ہیں جن سے ابھی تک پوری طرح فائدہ نہیں اٹھایا جا سکا ۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کو معاشی ترقی کے دھارے میں لا کے انڈونیشیا نے زبردست ترقی کی ہے۔ اس وقت انڈونیشیا کی خواتین سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ انڈونیشیا اس حوالے سے اپنے تجربے اور مہارت کو پاکستان سے بھی شیئر کر سکتا ہے۔ انہوں نے فیصل آبا د وومن چیمبرکے عہدیداروں کو انڈونیشیا کے سفارتخانے کا دورہ کرنے کی دعوت دی تاکہ فیصل آباد وومن چیمبر کی تجاویز کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ جدید انڈونیشیا میں خواتین ترقی میں پیش پیش ہیںاور پاکستانی خواتین اس سے فائدہ اٹھا کر معیشت کی بہتری میں مدد کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مختلف سیکٹرز پرجامع تجاویز لے کر آئیں تاکہ انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان تعاون کو بڑھایا جا سکے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے صدر فیصل آباد وومن چیمبر محترمہ نگہت شاہد نے بتایا کہ انڈونیشیا کے سفیر نے وومن انٹر پرینوئرشپ کو دونوں ملکوں کے درمیان فروغ دینے کیلئے اپنے تعاون کایقین دلایا ہے اور کہا ہے کہ فیصل آباد وومن چیمبر کے وفد کو انڈونیشیا کا دورہ کرنے کیلئے مناسب سہولت مہیا کی جائے گی جبکہ انڈونیشیا کے وومن ڈیلی گیشنز کو فیصل آباد وومن چیمبر کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔ انہوں نے انڈونیشیا کے سفیر کی اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ پاکستانی خواتین کے ساتھ جوائنٹ وینچر اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے سلسلہ میں بھی کام کیا جائے گا اور سنگل کنٹری نمائشوں کا دونوں ملکوں کے درمیان اہتمام کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes