دو خطرناک بین الاضلاعی ڈکیت گینگ اور اندھے قتل کے ملزمان کیساتھ 25 اشتہاری گرفتار

Published on November 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)تھانہ حجرہ شاہ مقیم پولیس کی بڑی کارروائی دو خطرناک بین الاضلاعی ڈکیت گینگ اور اندھے قتل کے ملزمان کیساتھ 25 اشتہاری گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ نو لاکھ ستر ہزار کا سامان اور نقدی برآمد ڈی ایس پی کی زیر نگرانی سانئسی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کئی سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا عرف انیسی گینگ اور تیموری گینگ علاقہ میں خوف کی علامت سمجھے جاتے تھے گزشتہ ماہ قتل ہونے والی لڑکی کے اندھے قتل کا سراغ لگتے ہوئے ملزم احسان کو بھی گرفتار کیا گیادوران کانفرنس لوٹا ہوا مال و مسروقہ اصل مالکان کے حوالے بھی کیا گیا سول سوسائٹی وکلاءانجمن تاجران اور متاثرہ شہریوں کی جانب سے ڈی پی او فیصل گلزار ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy