سوئیڈن کی چند گھنٹے میں مستعفی ہونے والی وزیراعظم دوبارہ منتخب

Published on November 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments
میگڈیلینا اینڈرسن دوبارہ وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے والی پہلی خاتون وزیراعظم ہیں
اسٹاک ہوم(یواین پی)چند گھنٹے سوئیڈن کی وزیراعظم رہ کراستعفی دینے والی میگڈیلینا اینڈرسن دوبارہ وزیراعظم منتخب ہوگئیں۔ سوئیڈن کی پارلیمنٹ نے میگڈیلینا اینڈرسن کودوبارہ وزیراعظم منتخب کرلیا۔ پارلیمنٹ میں سوشل ڈیموکریٹس پارٹی کی میگڈیلینا اینڈرسن کے حق میں 101 اور مخالفت میں 173 ووٹ آئے جبکہ 75 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا ۔سوئیڈش نظام کے تحت وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو پارلیمنٹ میں اکثریت درکار نہیں ہوتی تاہم امیدوار کی مخالفت میں 175 سے زیادہ ووٹ نہیں آنے چاہیئیں۔میگڈیلینا اینڈرسن دوبارہ عہدہ سنبھالنے والی سوئیڈن کی پہلی خاتون وزیراعظم ہیں۔ کچھ روز قبل میگڈیلینا نے اتحادی پارٹی کے حکومت سے الگ ہونے پر وزارت اعظمی ٰ کا منصب سنبھالنے کے چند گھنٹوں بعد استعفی دے دیا تھا۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme