پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ہوم سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

Published on December 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments


ویسٹ انڈیز کی ٹیم 13 سے 22 دسمبر تک 3 ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے کھیلے گی
لاہور(یو این پی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیموں کے مابین ہوم سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آفیشلز میں علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل آفریدی امپائرز ہوں گے، تمام میچز میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں محمد جاوید ملک سنبھالیں گے۔پہلے ٹی ٹوئنٹی میں علیم ڈار اور احسن رضا فیلڈ امپائرز ہوں گے جبکہ آصف یعقوب تھرڈ اور راشد ریاض فورتھ امپائرہوں گے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم 13 سے 22 دسمبر تک 3 ٹی ٹوئنٹی اور اتنے ہی ون ڈے کھیلے گی، تمام میچز کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول کیے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes