بونیر (یواین پی) ملک کے بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو بونیر اور اس کے گردونواح میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری ہو گی۔سیاحتی علاقوں وادی نیلم،باغ، راولاکوٹ،نتھیاگلی،گلیات، ناران اور کاغان میں اتوار کے روز بارش اور برفباری ہو سکتی ہے،وادی ہنزہ،گلگت،اسکردو،استور،چترال اور دیر میں بھی اتوار کو برفباری کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواوں کے ساتھ بارش ہو گی، اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اورہلکی بارش و بو ندا باندی کا امکان ہے۔