جی سی یونیورسٹی حیدرآباد کے کھلاڑیوں کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف سے ملاقات

Published on December 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

حیدرآباد (یواین پی) جی سی یونیورسٹی حیدرآباد کے 12 کھلاڑی طلبہ کامیاب جوان اسپورٹس مقابلے 6 میں شرکت کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں طلبہ کی ٹیم 6 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہونے والے اسپورٹس ایونٹ کے مختلف 12 مقابلوں میں حصہ لے گی. حصہ لینے والوں میں یونی ورسٹی کے مختلف شعبوں کے طلبہ شامل ہیں ان میں احمد بن جعفر، اشفاق احمد، علی حیدر، مرید حسین، سیف اللہ، شہیر خان، مدثر علی، عمیر علی، سلمان علی ہاشمی، شاہد علی، میر آداب حسین اور سریندر شامل ہیں، جب کہ ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس حسین امام قادری بھی ٹیم کے ہمراہ گئے.جی سی یونیورسٹی حیدرآباد کے کھلاڑیوں نے اسلام آباد جانے سے قبل وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف سے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں ملاقات کی،اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا جی سی یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ اسپورٹس سرگرمیاں بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں.پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف نے کھلاڑی طلبہ کے وفد سے بھرپور کامیابی کی امید کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور نیک خواہشات کے ساتھ وفد کو رخصت کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes