ٹھٹھہ ، رائٹ ٹو پلے این جی او کی جانب روشن راستہ پروگرام کا افتتاح

Published on December 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ)ٹھٹھہ میں رائٹ ٹو پلے این جی او کی جانب روشن راستہ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ مختلف اسکولوں کے طلبہ نے پروگرام میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ میں رائٹ ٹو پلے این جی او کی جانب سے روشن راستہ پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد کئ گئی اس موقعی پر مختلف اسکولوں کے طلبہ نے شرکت کی۔ علی ضیاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رائٹ ٹو پلے طلبہ کو غیر نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں کے مواقع فراہم کرتاہے۔ رائٹ ٹو پلے کے پلیٹ فارم سے کچھ طلبہ باہر کے ممالک میں کھیل کھیل کر آئے ہیں۔ ہم طلبہ کو یکساں کھیل کی ٹریننگ اور مواقع فراہم کرتے ہیں۔ تقریب میں ٹھٹہ کے تعلیمی افسران، سول سوسائٹی اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy