سابق وزیراعظم ملک فیروز خان نون کی 51ویں برسی آج منائی جائے گی

Published on December 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 184)      No Comments

بھلوال(یواین پی) پاکستان کے سابق وزیراعظم ملک فیروز خان نون کی 51ویں برسی آج9دسمبر کو منائی جائے گی وہ پاکستان کے وزیر خارجہ،وزیر اعظم اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں وہ جہانیاں سے بھی ممبر اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔ملک فیروز خان نون صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا کے علاقے بھلوال میں ایک زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔قیام پاکستان کے بعد سر فیروز خان نون نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے متعدد مسلم ممالک کے دورے کیے اس دوران ملک فیروز خان نون نے مسلم حکمرانوں کو قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد اور اس ملک کے مسائل سے آگاہ کیا۔ملک فیروز خان نون صوبہ پنجاب میں صوبائی وزیر تعلیم اور صحت اور گورنر مشرقی پاکستان بھی رہ چکے ہیں 1953ء سے 1955ء تک وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے بعد ازاں 1956ء میں وہ ملک کے وزیر خارجہ مقرر ہو گئے16دسمبر 1957ء کو وہ پاکستان کے ساتویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے 7اکتوبر 1958ء تک اس ملک کے وزیر اعظم رہے جس کے بعد ملک میں صدر اسکندر مرزا نے پہلا مارشل لاء نافذ کیا جس سے ملک فیروز خان نون کی حکومت ختم ہو گئی۔ملک فیروز خان نون9دسمبر1970ء کو 77برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes