انسدادڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کے سلسلے میں کوئی کوتاہی یا سستی نہیں ہونی چاہیئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

Published on December 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments


محکمے اپنی ذمہ داریوں کو کما حقہ پورا کریں اور اس ضمن میں کارکردگی رپورٹ سے مسلسل آگاہ رکھا جائے
فیصل آباد (یو این پی)ضلع میں انسدادڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کے سلسلے میں کوئی کوتاہی یا سستی نہیں ہونی چاہیئے۔تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں کو کما حقہ پورا کریں اور اس ضمن میں کارکردگی رپورٹ سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر علی شہزادنے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسدادڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسران سے کہا کہ وہ اپنے دفاتر کی تمام تر جگہوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں اور سرویلنس کی سرگرمیوں میں شامل سٹاف اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے اینڈرائیڈ فون کے ذریعے اپنی کارکردگی اپ لوڈ کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچائو کیلئے آگاہی مہم کا دائرہ مزید وسیع کریں اس ضمن میں محکمانہ طور پر آگہی سیمینارز کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہنا چاہیئے جبکہ اہم مقامات پر معلوماتی بینرز آویزاں کرنے کے علاوہ تعلیمی اداروں میں خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے پھیلائوسے بچنے کیلئے سماجی تعاون ناگزیر ہے لہذا ہر سطح پر کمیونٹی کو سرویلنس و دیگر انسدادی سرگرمیوں میں شریک رکھا جائے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذوالقرنین نے ان ڈور اور آئوٹ ڈورسرویلنس سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes