پی پی ورکرز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے بھر پور جوجہد کی اسلم گل

Published on December 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments

انشاءاللہ آنے والے الیکشن میں بھی اسی طرح حلقے کی عوام پی پی کی سپورٹ کرے گی
لاہور(یو این پی )این اے 133 یو سی 229 میں سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ ڈاکٹر جاوید حاکم، یوسی صدر طارق کمبوہ اور وقاص جٹ کی طرف سے الیکشن میں بھر پور جدوجہد کرنے والے عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب،مہمان خصوصی چوہدری محمد اسلم گل، رہنما پی پی ذوالفقار علی بدر، ٹکٹ ہولڈر فصیل میر، ٹکٹ ہولڈر اشعر نثار، سابقہ جنرل سیکرٹری لاہور چوہدری عاطف رفیق صدر ڈسٹرکٹ تھری لاہور، کوآرڈینیٹر یوسی 229 و صدر سٹی گوجرانوالہ میاں ودود حسن ڈار، جنرل سیکرٹری سٹی گوجرانوالہ خالد حسین باجوہ صدر زون 168 ملک شوکت، جنرل سیکرٹری زون 168 فرحان میو دیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت کی تقریب سے ٹکٹ ہولڈر این اے 133 لاہور چوہدری محمد اسلم گل سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کیا بالخصوص ٹکٹ ہولڈر این اے 133 لاہور چوہدری محمد اسلم گل نے کوآرڈینیٹر یوسی 229 و صدر سٹی گوجرانوالہ میاں ودود حسن ڈار اور زون میں ڈاکٹر جاوید حاکم کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں کی دن رات کوشش سے دوبارہ پی پی بحال ہوگئی ہے میں امید کرتا ہوں کہ انشاءاللہ آنے والے الیکشن میں بھی اسی طرح حلقے کی عوام پی پی کی سپورٹ کرے گی چیئرمین بلاول بھٹو صدرآصف زرداری کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے این اے کے لیے میرے جیسے ادنیٰ ورکر کو چنا تقریب کے اختتام پر کوآرڈینیٹر یوسی 229 و صدر سٹی گوجرانوالہ میاں ودود حسن ڈار نے صدر یوسی 229 محمد طارق کمبوہ ڈاکٹر جاوید حاکم سمیت دیگر عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوسی 229 کی عوام نے مجھے مایوس نہیں کیا تقریب میںمحمد اکمل بٹ، میڈم مسرت، شاہد جٹ، رہنما یوتھ ونگ سٹی عامر افتخار بٹ، غلام اصغر، ملک محمد پرویز، ابنِ حسن، مرتضی باجوہ، صاحبی جٹ، کاشف جٹ، صدر خواتین ونگ یوسی 229 حناءفاطمہ، خدیجہ،حسنین ہاشمی، میاں مبین، احسن بھٹی، نصیر بٹ، حنان جٹ، سیلم جوئیہ سلیم بھٹی ٹی منظور کھوکھر سمیت دیگر یوسی 229 عہدیداروں کارکنوں اور جیالوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes