مردہ قرار دی گئی چار سالہ بچی غسل کے وقت زندہ ہو گئی

Published on December 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 250)      No Comments

فیصل آباد(یواین پی) مردہ قرار دی گئی چار سالہ بچی غسل کے وقت زندہ ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایک انتہائی عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں مردہ قرار دی گئی بچی زندہ ہو گئی۔ چلڈرن اسپتال لاہور میں بچی کو مردہ قرار دیا گیا تھا۔فیصل آباد کے علاقے منصورہ آباد کی چار سالہ میرب لاہور چلڈرن اسپتال میں داخل تھی۔ڈاکٹرز کی جانب سے مردہ قرار دے کر لواحقین کے حوالے کر دیا گیا تو لواحقین بچی کو فیصل آباد لے آئے۔غسل سے قبل لواحقین کو بچی کی نبض چلتی محسوس ہوئی جس پر ریسکیو ٹیم کو کال کی گئی۔ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بچی کو مصنوعی سانس دی۔کچھ ہی لمحوں میں بچی کی سانس اور دل کی دھڑکن بحال ہو گئی جس کے بعد بچی کو چلڈرن اسپتال فیصل آباد میں منتقل کر دیا گیا۔لواحقین نے ریسکیو موٹربائیک ایمبولینس سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔
۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme