سابق مشیر مرحوم سید اعجاز علی شاھ کی پہلی برسی شیرازی ہاؤس میں منائی گئی 

Published on December 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments
ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) سندھ کے عوام کے سابق مشیر مرحوم سید اعجاز علی شاھ کی پہلی برسی شیرازی ہاؤس میں منائی گئی برسی کی تقریبات میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھڑو وزیر میمن حاجی عثمان ملکانی ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری اور دیگر نے شرکت کی اور ہزاروں افراد نے اپنے قائد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے سید ریاض شاہ شیرازی نے کہا کہ والد سید اعجاز شاہ شیرازی کی وفات کو ایک سال بیت گیا لیکن میرے والد آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔ بابا عوام کے حقیقی لیڈر تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی عوام کے لیے وقف کردی۔ میں بابا سائین اعجاز شاہ شیرازی کا مشن پورا کروں گا۔ انہونے مزید کہا کہ میں اپنے بابا سائین کا مشن غریب لوگوں کی خدمت کرکے پورا کرون گا میرے بابا سائین  ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی  میرے والد سید اعجاز شاہ شیرازی آج بھی روحانی طور پر ہمارے ساتھ ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھڑو نے کہا کہ اعجاز شاہ شیرازی جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ اعجاز شاہ عوامی لیڈر تھے ان کئ جتنی تعریف کئ جائے وہ کم ہے اللۃ پاک اعجاز علی شاھ کو جنت الفردوس میں اعلیُ مقام عطا فرمائی۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme