انشاء اللہ پاکستان جلد پولیوفری ملک بن جائے گا‘ ڈاکٹریاسمین راشد

Published on December 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments


لاہور(یواین پی)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ رواں سال پنجاب میں پولیوکاایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔انشاء اللہ پاکستان جلد پولیوفری ملک بن جائے گا۔ملک بھرمیں پولیوکے خاتمہ کی قومی مہم 13تا 17دسمبرتک چلائی جائے گی۔انسدادپولیومہم کے دوران پنجاب بھرمیں پانچ سال سے کم عمرکے 16.9ملین بچوں کو پولیوسے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ انسدادپولیومہم کے دوران ایک لاکھ56ہزارسے زائدپولیوورکرزفرائض سرانجام دیں گے۔انسدادپولیومہم کے دوران تمام فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکو کوروناکی ایس اوپیز پر عملدرآمدکی ہدایت کی گئی ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ ہائی رسک اضلاع میں انسدادپولیو مہم کے سوفیصدہدف کو حاصل کیاجائے گا۔رواں سال پولیوکے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی عدم موجودگی انتہائی خوش آئندہے۔والدین اپنے معصوم بچوں کو زندگی بھرکی معذوری سے بچانے کیلئے انسدادپولیوکے دوران حفاظتی قطرے لازمی پلائیں۔انسدادپولیومہم کے دوران پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کو عالمی ادارہ صحت سے منظورشدہ حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران سوفیصدہدف حاصل کیاجائے گا۔ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران روزانہ کی بنیادپر آٹھ لاکھ سے زائد افرادکوویکسینیٹ کیاجارہاہے۔ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران ویکسی نیشن کا عمل دس جنوری تک جاری رہے گا۔صوبائی وزیر صحت نے ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے پہلے مرحلے کے دوران ایک کروڑچالیس لاکھ سے زائد افرادکوویکسینیٹ کرنے پر سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ کو شاباش دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题