پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید11 افراد جاں بحق

Published on December 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 823 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار 761 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 395 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 794، سندھ میں 4 لاکھ 77 ہزار 721، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 611، بلوچستان میں 33 ہزار 528، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 425، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 81 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 601 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 24 لاکھ 79 ہزار 184 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار 859 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 50 ہزار 427 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 759 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 11 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 823 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 50، سندھ میں 7 ہزار 634، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 885، اسلام آباد میں 962، بلوچستان میں 363، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 743 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题