فیصل آباد (یو این پی)ڈویژنل کمشنر زاہد حسین سے تاجر تنظیموں کے وفد نے ملاقات کی۔ڈویژنل کمشنر نے تاجروں کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے صارفین کو کنٹرول قیمت پر اشیائے ضروریہ کی فروخت اور انتظامیہ سے گہرے تعاون کو سراہا۔انہوں نے تاجروں سے آئندہ بھی سابقہ شاندار روایات برقرار رکھنے کی امیدکا اظہار کرتے ہوئے انہیں درپیش بعض مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔تاجر حضرات نے بھرپور معاونت پر کمشنر کا شکریہ اداکیا اور عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے تعاون میں کمی نہیں آئے گی۔