ملزمان کا پولیس اہلکاروں پرشدید تشدد،ر فائرنگ سے کانسٹیبل عظمت زخمی

Published on December 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

پولیس نے سلطانکے گاؤں کا محاصرہ کر لیا تاہم ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار
چوہنگ(یواین پی ) سرکل رائیونڈ سندر کے علاقہ سلطانکے میں ریکارڈ یافتہ ملزمان ملزمان اقبال عرف بالی اور شہباز وغیرہ نے ریڈ کے دوران پولیس اہلکاروں کو کمروں میں بند کر کے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کر کے کانسٹیبل عظمت کو زخمی کر دیا ، واقع کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر سلطانکے گاؤں کا محاصرہ کر لیا تاہم ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،سی سی پی او لاہور نے زخمی کانسٹیبل عظمت کی جناح ہسپتال میں عیادت کی ، پولیس ذرائع کے مطابق ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ملزمان کی عدم گرفتاری کے بعد صدرِ ڈویژن پولیس نے ملزمان کے گھروں کو مسمار کر دیا سندر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے فرار ہونے والے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں سی سی پی او لاہور نے زخمی کانسٹیبل عظمت او ر حادثہ میں زخمی ہیڈکانسٹیبل عباس کی جناح ہسپتال میں عیادت کی، پھول اور مالی امداد کے چیکس بھی دئیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes