پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ”آج“ کھیلا جائیگا

Published on December 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 101)      No Comments

کراچی(یواین پی)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج یعنی 13 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 دسمبر کی شام 6 بجے کراچی میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق 14 دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا اور 16 دسمبر کو تیسرا اورآخری میچ کھیلا جائیگا۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 18 دسمبر جبکہ اگلا میچ 20 اور آخری میچ 22 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے ہدایت نامہ جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 12سال سے زائد العمر تماشائی کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازم ہے۔این سی او سی کا کہنا تھا کہ تماشائیوں اور آرگنائزر کیلئے ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے، ٹکٹ اور دعوت نامہ کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دیکھ کر جاری کیے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题