پشاور زلمی کی ہمدردی نہیں چاہیے، کامران اکمل

Published on December 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

لاہور(یواین پی)پی ایس ایل میں دوسرے نمبر پر زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین کامران اکمل نے کہا ہے کہ انہیں پشاور زلمی کی ہمدردی نہیں چاہیے۔گولڈن سے سلور کیٹیگری میں تنزلی پر پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کرنے والے کامران اکمل نے کہا کہ پشاور زلمی کی انتظامیہ میرے ساتھ اس وجہ سے ہمدردی نہ کرے کہ میں ان کے لیے 6 ایڈیشن کھیلے۔اسٹار بلے باز نے کہا کہ جب چھٹے ایڈیشن کے لیے مجھے پلاٹینیم سے گولڈ کیٹگری میں شامل کیا گیا تو یہ میرے لیے حیران کن تھا۔ میرا ٹریک ریکارڈ شاندار تھا لیکن پھر بھی میری تنزلی کی گئی۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے اس پر صبر کیا اور پوری دلجمعی سے کھیلا۔ اب گولڈ سے مزید تنزلی کرتے ہوئے سلور کیٹگری میں شامل کرنا قابل قبول نہیں۔ یہ جونیئر کرکٹرز کی کیٹیگری ہے۔ بہتر ہے کہ اس میں جونیئرز کو ہی شامل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پشاور زلمی سے کہا کہ پلیز مجھے ریلیز کر دیں، میں اس کیٹیگری میں کھیلنا ڈیزرو نہیں کرتا، کسی اور کو کھلا لیں وہ زیادہ بہتر ہے۔پشاور زلمی کے فیصلے کے پس پردہ موجود عوامل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے مینٹور یا برانڈ امبیسیڈر بنانے کا کہتے ہوئے کہا گیا کہ پیسے گولڈ کے ہی دیں گے لیکن میرا خیال ہے کہ مجھے ایسے نہیں کھیلنا چاہیے۔کامران اکمل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر بھی پیغام جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے چھ سیزن کا سفر شاندار رہا۔ انہوں نے محمد اکرم، جاوید آفریدی اور ڈیرن سیمی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھے اور برے حالات میں اسپورٹ کرنے کا شکریہ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes