کرپشن کیخلاف ہماری جنگ جاری رہے رانا شعیب علی خضری

Published on December 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments

احساس کفالت سینٹر میں خواتین کو رقم کی ادائیگی کیلئے ہر طرف کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں
مانگامنڈی (یو این پی)فوکل پرسن لیبر ونگ لاہور رانا شعیب علی خضری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویڑن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی زیر نگرانی رانا بابر اشرف انچارج احساس کفالت پروگرام سینٹر مانگامنڈی،اسامہ سندھو،محمد رمضان کی خصوصی نگرانی میں احساس کفالت سینٹر مانگامنڈی میں حق دار خواتین کو ترجیح بنیادوں پر انہیں رقم دی جارہی ہے۔کرپشن کیخلاف ہماری جنگ جاری رہے گی احساس کفالت سینٹر میں خواتین کو رقم کی ادائیگی کیلئے ہر طرف کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں سفارشی کلچر سے ہٹ کر یہاں جس بھی ماں بہن کو امدادی 12000 کا میسج یا لیٹر ملا ہے انہیں انکی بارہ ہزار رقم ہی دی جارہی ہے،احساس کفالت سینٹر میں کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں کی جارہی اگر ایسی شکایت کسی بھی خواتین کو ہو تو عملہ کیخلاف فوری کارروائی کیلئے ہم سے رجوع کریں، کسی بھی سینٹر کے عملہ کو کسی کا حق کھانے کی ہرگز اجازت نہ ہے۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی ہدایت پر احساس کفالت سینٹر مانگامنڈی میں خواتین کو انکی رقم دلوانے کیلئے بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔جن خواتین کو اپنی رقم لینے کیلئے انگوٹھے کے نشانات کی مشکلات پیش آرہی ہے انکا میں خود بائیو ڈیٹا چیک کروا کر انہیں رقم دلوانے کیلئے تمام تر کوشش کرتا ہوں، ضعیف العمر خواتین کا زیادہ تر انگوٹھے کے نشانات کا مسئلہ آتا ہے ان خواتین کو نادرہ سے ویری فکیشن کی ہدایت جاری کر دی جاتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题