گورنر بلوچستان سے مختلف وفود کی ملاقاتیں، علاقائی مسائل سے آگاہ کیا

Published on April 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 543)      No Comments

8

کوئٹہ ۔۔۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے دلسورہ ضلع قلعہ عبداللہ کے بشیر خان اور محمد کلیم اللہ نے ملاقات کی۔ انہوں نے گورنرکو علاقے کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے درخواست کی کہ علاقہ کے ٹرانسفارمر کی مرمت کی جائے، ہسپتال میں ڈاکٹر اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں ۔ گرلز اسکول اور کالج قائم کیا جائے۔ گورنر سے عصمت اللہ کاکڑ کی قیادت میں حبیب زئی قلعہ عبداللہ کے ایک وفد نے بھی ملاقات کی اور علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ علاقہ کے اسکول میں کمروں کی تعداد بڑھائی جائے، بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کی جائے، پرائمری اسکول کھولا جائے، پینے کے پانی کے لئے ٹیوب ویل لگائے جائیں، کاریزوں کی صفائی کی اور سڑک کی مرمت کی جائے۔ انہوں نے گورنر کو قلعہ عبداللہ کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔ گورنر نے وفود کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچائے جائیں گے اور ان کے حل کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ وفد میں ملک اکبر خان کاکوزئی، حاجی محمد عمر کاکوزئی، محمد جہانگیر کاکوزئی، حاجی زین الدین کاکوزئی، رحمت اللہ حبیب زئی، عزت اللہ حبیب زئی، شفیع اللہ داوی اور محمد سلیم کاکڑ شامل تھے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog