فلپائن کے ساحل سے سمندری طوفان رائی ٹکرا گیا

Published on December 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

منیلا(یواین پی) فلپائن سال کے شدید طوفان کی زد میں آ گیا اور فلپائن کے ساحل سے سمندری طوفان رائی ٹکرا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلپائن میں آنے والا طوفان گزشتہ طوفانوں سے شدید ہے اور کٹیگری فور کے اس طوفان کے باعث ملک میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔فلپائن میں 165 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ساحلی علاقوں سے تقریباً 45 ہزار افراد محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme