بچوں کو قطرے پلانے میں معمولی سی بھی کوتاہی نہ کی جائے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

Published on December 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

انسدادپولیومہم کی ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کوپولیوسے بچاؤکے قطرے پلانے کی تصدیق کریں
فیصل آباد (یو این پی)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ انسدادپولیومہم کے آخری روز مانیٹرنگ ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کوپولیوسے بچاؤکے قطرے پلانے کی تصدیق کریں جبکہ ڈورمارکنگ کو بھی چیک کیا جائے تاکہ کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو تلاش کرکے قطرے پلانے کا ٹاسک مکمل ہوسکے۔ انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کے دوران انسدادپولیوکی جاری مہم کے اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے مہم کے دوران بعض مسائل کی نشاندہی پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ صحت کے افسران کو بلاتاخیر ازالہ کرکے رپورٹ کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ بچوں کو قطرے پلانے میں معمولی سی بھی کوتاہی نہ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ مہم کی مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے اور کوتاہی کے مرتکب محکمانہ کارروائی سے نہیں بچ سکیں گے۔سی ای او نے مہم پر عملدرآمد اور اہداف سے آگاہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد خالد، اسسٹنٹ کمشنرز صاحبزادہ محمد یوسف، منصور قاضی سمیت دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes