دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر

Published on December 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

لاہور(یواین پی) لاہور سمیت پنجاب بھر میں فضائی آلودگی اور اسموگ میں معمولی کمی کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا۔محکمہ تحفظ ماحولیات، پنجاب نے کا ایئر کوالٹی انڈیکس جاری کردیا جس کے مطابق لاہور شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس219 ریکارڈ کیا گیا۔وہیں بھارتی شہر دہلی 246 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ پہلے نمبر ہے۔ویتنام کا شہر ہنوائی 172 تیسرے، بنگلا دیشی شہر ڈھاکا 171 چوتھے، افغانستان کا شہر کابل 167 اے کیو آئی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ جب کہ کراچی 156 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہے۔لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں سب سے زیادہ کوٹ لکھپت میں 440ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ جب کہ ڈی ایچ اے فیز ایٹ 429، فنجا ہاس 321، ماڈل ٹان 317،،مال روڈ 292، یو ایس کونصلیٹ 282، گلبرگ 267، فتح گڑھ میں 238، بہاولپور339، فیصل آباد 290، گوجرانوالہ 225،ملتان میں 196ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题