فیصل آباد،گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں آل پاکستان مشاعرہ

Published on December 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سمن آباد میں آل پاکستان مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی معروف شاعر ڈاکٹر ریاض مجید تھے۔پرنسپل ادارہ پروفیسر شاہدہ رائے،سید فرحت عباس شاہ،خاقان حیدر بخاری،سعد اللہ شاہ،راشدہ یوسف،مسز رضیہ عثمان،گلفام نقوی،کنیز فاطمہ،نسیم صحرائی،ڈاکٹر طاہر صدیقی ودیگر شعراءنے اپنا کلام پیش کرکے داد وصول کی۔پرنسپل ادارہ نے بتایا کہ آل پاکستان مشاعرہ کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کو علم وادب کے بارے میں آگاہی دی اور کہا کہ نصابی وہم نصابی سرگرمیوں کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جارہا ہے۔انہوں نے مہمان شعراءکی آمد کا شکریہ ادا اور انہیں اعزازی شیلڈز بھی پیش کیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题