آئندہ ماہ صحت کارڈ کا اجرا پہلے مرحلے میں لاہور ڈویژن سے ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب

Published on December 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

لاہور (یواین پی) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نیا پاکستان صحت کارڈ کے اجراء کی تاریخ سامنے آگئی ، وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں کہ جنوری سے نیا پاکستان صحت کارڈ کے تاریخ ساز فلاحی منصوبے کا آغاز ہورہا ہے ، آئندہ ماہ صحت کارڈ کا اجرا پہلے مرحلے میں لاہور ڈویژن سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ڈویژن میں صحت کارڈ پہلے ہی دیا جا چکا ہے، لاہور کے بعد دیگر 6 ڈویژنز میں بھی نیا پاکستان صحت کارڈ کا اجراء کیا جائے گا اور 31 مارچ تک پنجاب کے ہر خاندان کے پاس نیا پاکستان صحت کارڈ ہوگا ، جس سے سے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے سالانہ مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی جب کہ پنجاب کے 3 کروڑ خاندان اور ساڑھے 11 کروڑ عوام کارڈ سے مستفید ہوں گے ، نیا پاکستان صحت کارڈ وہ فلاحی منصوبہ ہے جس کے بارے میں ماضی میں سوچا بھی نہیں گیا ، عام آدمی اوراس کے خاندان کو کارڈ سےعلاج معالجہ کی معیاری سہولتیں ملیں گی، یہ صرف کارڈ نہیں بلکہ عام آدمی کی مشکلات کے حل کا ایک مکمل پروگرام ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes