الیکشن کمیشن نے جام کمال کو 18 جنوری 2022 کو اسلام آباد میں طلب کرلیا

Published on December 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی)بلوچستان اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) میں انٹرا پارٹی الیکشن نہ ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے جام کمال کو 18 جنوری 2022 کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی 2018ء کے اوائل نواز لیگ سے بغاوت کرنے والے اراکین پارلیمنٹ اور رہنماؤں نے بنایا تھا، پارٹی کے پہلے مرکزی صدر کے طور پر سابق وزیر اعلیٰ جام کمال کو منتخب کیا گیا تھا، پارٹی کی اندرونی اختلافات کے باعث وہ پارٹی کے اندرونی انتخابات نہیں کراسکے۔پارٹی آئین کے مطابق مقررہ وقت پورا نہ ہونے کے باوجود انتخابات نہ کرانے پر جام کمال کو پہلے بھی الیکشن کمیشن نے 2 مرتبہ نوٹس جاری کیا تھا۔ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی دو ڈھائی ماہ قبل شدید اختلافات کا شکار ہوگیا تھا، جام کمال نے ان اختلافات کی بنیاد پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے پارٹی کی صدارت سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا۔جام کمال کے استعفیٰ کے اعلان کے بعد ان کے مخالفین نے میر ظہور بلیدی کو پارٹی کا نیا صدر منتخب کیا تھا، ان کو صدر بنانے کے اعلان کے بعد جام کمال نے کہا تھا کہ انہوں نے پارٹی کی صدارت سے استعفیٰ نہیں دیا تھا، یہی وجہ ہے کہ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ ہونے پر جام کمال کو طلب کیا، تاہم مخالفین جام کمال کو صدر تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes