ضمنی الیکشن میں ووٹ بنک

Published on December 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments

تحریر.. چوہدری فیصل جاوید
ایک تجزیہ ضمنی الیکشن خانیوال۔ن لیگ کی جیت کے باوجود کس پارٹی نے جنرل الیکشن کے مقابلے میں ضمنی الیکشن میں ووٹ بڑھایا اور کس پارٹی نے ووٹ بینک کم کیا۔سب سے پہلے ن لیگ کو دیکھتے ہیں ن لیگ نے جنرل الیکشن 2018 میں 51000 ووٹ لیا اور کامیاب ہوئی مگر اس ضمنی الیکشن میں 51000 کی بجائے 47000 ووٹ لیا اور جیت گی مگر جیت جانے کے باوجود 4000 ووٹ کم ملے یعنی ن لیگ کے ووٹ بینک میں واضح کمی ھوئی ہے اب پی ٹی آئی کو دیکھتے ہیں۔ پی ٹی آئی نے جنرل الیکشن میں 47000 ووٹ لیے اور ہار گئی اور اس ضمنی الیکشن میں 34000 ووٹ لیے یعنی پی ٹی آئی نے 47000 کی بجائے 34000 ووٹ لیا یعنی پی ٹی آئی کا ووٹ بہت ذیادہ کم ہوا ہے 13000۔اب آتے ہیں پیپلزپارٹی کی طرف۔جنرل الیکشن میں پیپلز پارٹی نے 6000 ووٹ لیے تھے اور چوتھے نمبر پر آئی اب ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی نے 15000 ووٹ لیا یعنی جنرل الیکشن کے مقابلے میں پیپلزپارٹی کے ووٹ میں کمی نہیں بلکہ 9000 ووٹوں کا اضافہ ہوا تو اگر غور سے دیکھا جائے تو خانیوال میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کا ووٹ بینک کم ہوا ہے جبکہ پیپلزپارٹی کا ووٹ بہت زیادہ بڑھا ہے یعنی ووٹ بینک کے حساب سے پیلز پارٹی نے الیکشن میں ووٹ بڑھایا ہے جبکہ ن لیگ نے الیکشن جیت کر بھی اپنا ووٹ بینک بڑھانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes