سمگلنگ کے خلاف کارروائی ،کروڑوں کی مالیت کی نان کسٹم چھالیہ، ٹائر اور کوئلہ برآمد

Published on December 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد:ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا نجم کمال کی زیرِ کمان اور ڈی ایس پی پٹرولنگ ٹوبہ مہر سعید احمد کی زیرِ نگرانی پٹرولنگ پوسٹ 429 گ۔ب کے عون عباس اے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت و ناکہ بندی اڈا گوجرہ کے قریب بڑی کاروائی کرتے ہوئے مٹی کے ٹرک میں چھپایا گیا 3 کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ اور لاکھوں مالیت کے نان کسٹم ٹائر برآمد کر لیے۔ملزمان نے نہایت ہوشیاری کے ساتھ80 کلو اور 20 کلو کی پیکنگ میں چھالیہ چھپایا تھا جبکہ ایک ٹرک سے استعمال شدہ نان کسٹم ٹائر کے 70 لاکھ روپے مالیت کے 140 جوڑے برآمد کئے گئے اسی طرح اک ٹرک سے 10 لاکھ روپے مالیت کا 33 ٹن نان کسٹم کوئلہ بھی قبضہ میں لیا گیا ہے۔پیٹرولنگ پولیس کی ٹیم نے تینوں ٹرک نان کسٹم میٹریل اور ملزمان عبدالرحمن ولد عبدالولی،شیر علی ولد عبد الولی، سردار ولدتاج محمد، حضرت علی ولد عبدالولی، نور علی ولد لال میراور حضرت حسین ولد لال میر کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیئے ہیں۔ ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے پٹرولنگ ٹیم کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سمگلنگ اور ناجائز اسلحہ کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme