سنگت ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے زیراہتمام صحافیوں کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

Published on December 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

لاہور(یواین پی) ٹرسٹ فار ڈیموکریٹک ایجوکشن اینڈ اکاؤنٹیبلٹی (ٹی ڈی ای اے) کے اشتراک سے سنگت ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے زیراہتمام لاہور میں صحافیوں کے لیئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ٹرینرز شہناز رفیق اور خرم شہزاد نے شرکاءکو صنفی حساسیت میں صحافت کے کردار پر تربیت فراہم کی ورکشاپ کا مقصد خواتین کی سیاسی عمل میں موثر شمولیت، صنفی امتیاز اورکام کرنے والی خواتین کو درپیش مسائل کی بہتر رپورٹنگ کی اہمیت اور طریقہ کار زیر بحث لانا تھا۔ اس موقع پر آئین پاکستان میں شہریوں کے بنیادی حقوق، قوانین اور ان کے عملدرآمد میں رکاوٹوں بارے بحث کی گئی ٹریننگ میں محروم اور پسماندہ طبقات خصوصاً خواتین کو معاشرے میں سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم اور اس حوالے سے مثبت رپورٹنگ و درپیش مسائل اجاگر کرنے کے بارے میں بریفنگ دی گئی اس موقع پر بتایا گیا کہ سنگت ڈویلپمنٹ فاونڈیشن لوکل گورنمنٹ سسٹم کی مضبوطی، گڈ گورننس، مزدوروں کسانوں، نوجوانوں اور محروم طبقات کے ایشوز اٹھانے کے علاوہ الیکشن کمشن آف پاکستان کے ساتھ مل کر خواتین کے شناختی کارڈ بنوانے اور ووٹ رجسٹریشن کے حوالے سے بھی کام کر رہی ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy