میرے کام کو صرف پاکستان نہیں، بھارت میں بھی پسند کیا جا تاہے،ماورہ حسین

Published on December 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

میں نے کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا، ہمیشہ سے ویسا کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں،اداکارہ
لاہور(یواین پی) ماڈل و اداکارہ ماورہ حسین نے کہا کہ میرے کام کو صرف پاکستان نہیں بلکہ بھارت میں بھی پسند کیا جا تاہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں ماورہ حسین نے کہا ہے کہ میں ویسا ہی کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں، بھارت جا کر فلموں میں کام کرنا کوئی برائی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی فحاشی اور عریانی کا سہارا نہیں لیا بلکہ ہمیشہ سے ویسا کام کر رہی ہوں جیسا شائقین پسند کرتے ہیں میں لاتعدادکام کرچکی ہوں میں تو اتنا جانتی ہوں کہ فنکار کو سازش سے نہیں بلکہ اپنے کام سے دوسروں کو ہرانا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes