روزانہ گرم پانی سے نہانے کا بہترین فائدہ سائنسدانوں نے بتادیا

Published on December 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

ٹوکیو(یواین پی) سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں روزانہ گرم پانی سے نہانے کا ایک ایسا بہترین فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر آپ اسے اپنا معمول بنا لیں گے۔ میڈیا کے مطابق جاپان کی اوساکا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تحقیقاتی نتائج میں بتایا ہے کہ جو لوگ روزانہ گرم پانی سے نہاتے ہیں انہیں دل کی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ 28فیصد تک کم ہو جاتا ہے چنانچہ ایسے لوگوں کو ہارٹ اٹیک کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔اس تحقیق میں سائنسدان30سال تک 45سے 59سال عمر کے 43ہزار لوگوں کی نہانے کی عادت اور دل کی صحت پر اس کے اثرات کا جائزہ لیتے رہے۔ بالآخر انہوں نے نتائج میں بتایا ہے کہ گرم پانی سے نہانے سے بلڈپریشر کم رہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایسے لوگ دل کی بیماریوں میں کم مبتلا ہوتے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر ہیرویاسو ایسو کا کہنا تھا کہ ”ان تیس سالوں میں ہماری زیرنگرانی افراد میں سے 2ہزار 97لوگوں کو دل کی بیماریاں لاحق ہوئیں 275کو ہارٹ اٹیک آیا اور 53لوگوں کی ہارٹ اٹیک سے فوری موت واقع ہوئی۔ ان لوگوں میں اکثریت ایسے لوگوں کی تھی جو گرم پانی سے نہیں نہاتے تھے یا کم نہاتے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme