بلدیاتی انتخابات، جے یو آئی ف سیٹوں کے بعد زیادہ ووٹوں کے معاملے میں بھی سب سے آگے

Published on December 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

پشاور (یو این پی) خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات،جے یو آئی ف سیٹوں کے بعد زیادہ ووٹوں کے معاملے میں بھی سب سے آگے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مولانا فضل الرحمان کی جماعت جمیعت علمائے اسلام ف بڑے بڑے اپ سیٹ کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف ناصرف نشستوں، بلکہ ووٹوں کے معاملے میں بھی سب سے آگے رہی۔اب تک کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جے یو آئی ف نے تحریک انصاف کے مقابلے میں 130 فیصد زائد ووٹ حاصل کر لیے۔ مولانا فضل الرحمان کی جماعت غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق اب تک 5 لاکھ 45 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ ووٹوں کے حصول کے معاملے میں تحریک انصاف 2 لاکھ 36 ہزار ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور آزاد امیدوار 1 لاکھ 70 ہزر ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔دوسری جانب تحصیل کونسلز اور سٹی میئرز کی نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خیبرپختونخواہ میں 4 سٹی میئرز کی نشستوں پشاور، مردان، بنوں اور کوہاٹ کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آ چکے، جن کے مطابق حکمراں جماعت تحریک انصاف کو چاروں نشستوں پر شکست ہوئی۔ پشاور، کوہاٹ اور بنوں کی سٹی میئرز کی نشستیں جے یو آئی ف لے اڑی، جبکہ اے این پی کو مردان کی سٹی میئر کی نشست پر فتح حاصل ہوئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog