سوات سمیت پورے ملاکنڈ ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے ذیشان اصغر

Published on December 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

سوات (یواین پی)ڈی آئی جی ملاکنڈ رینج ذیشان اصغر نے کہا ہے کہ سوات سمیت پورے ملاکنڈ ڈویژن میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے ،پولیس فورس کے جوان کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے ،مثبت صحافت کا ہمیشہ حامی رہا ہوں ، سوات میں امن وامان سمیت دیگر مسائل پر قابو پانے کیلئے صحافیوں کو ساتھ لے کر چلوں گا ،منشیات فروشی اور ٹریفک کے مسائل حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا کے صدر سعیدالرحمان کی قیادت میں صحافیوں غفو رخان عادل ،فیاض ظفر ، شہزاد نوید ، نیازاحمد خان ،سیدشہاب الدین ،سلیم اطہر ،شیرین زادہ ،شفیع اللہ ، محمد خالق او ر لونگین خان سے اپنے آفس میں ملاقات کے دوران کیا،مزید کہا کہ سوات سمیت ملاکند ڈویژن کے پولیس جوانوں نے دہشت گردی کے خاتمے اور امن وامان کی بحالی کے لئے جو قربانیاں دی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی لیکن اس کے ساتھ ساتھ سوات کے صحافیوں کی قربانیوںکو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ، معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے صحافیوںکا کردار ناگزیر ہوتا ہے اس لئے صحافیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ مسائل کی نشان دہی میں پولیس فورس کی مدد کی جائے انہوں نے کہا کہ میری ذاتی خواہش ہے کہ سوات کے امن وامان کو قائم رکھنے کے ساتھ ساتھ یہاں کے لوگوں کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں ٹریفک مسائل کا خاتمہ بھی اولین ترجیح ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme