ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے لوگوں کے مسائل کے حل کرنا ضروری ہیں علی بہادر قاضی

Published on December 22, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

افسران اپنے زیر انتظام سرکاری معاملات میں ” ریڈ ٹیپ ازم ” کو ختم کرتے ہوئے لوگوں کو ریلیف دیں
اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز) کمشنر سا ہیول ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ ضلع میں مربوط ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے لوگوں کے مسائل کے حل اور مشکلات کے ازالہ کے لئے سرکاری دفاتر تمام وسائل بروئے کار لائیں افسران اپنے زیر انتظام سرکاری معاملات میں ” ریڈ ٹیپ ازم ” کو ختم کرتے ہوئے لوگوں کو ریلیف دیں دفاتر میں ریکارڈ سمیت دیگر شعبہ جات کے لئے ڈیجیٹل پروگرام کا فائدہ عوام کو ہو نا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اوکاڑہ میں تحصیلدار آفس ،دیہی مرکز مال میں ڈیجیٹل گردآوری کا معائنہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے اوکاڑہ بائی پاس کے قریب ڈیجیٹل گردآوری کئے جانے کے عمل کا بھی جائزہ لیا انہوں نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جہاں ہفتوں ،مہینوں کا کام گھنٹوں میں مکمل ہو گا وہیں پر بد عنوانی کا خاتمہ ہوگا سروس ڈیلیوری بہتر ہو گی اور زمین کے مالکان کو گردآوری سمیت اپنی زمینوں کے دیگر ریکارڈ کے حصول میں آسانی ہو گی بعد ازاں انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نیو کیمپس کا دورہ کیا انہوں نے کلاس روم میں بچوں سے نصابی اور غیر نصابی سوالات پوچھے انہوں نے طالبعلموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ دور جدید میں تعلیم ہی آگے بڑھنے کا مو ثر ذریعہ ہے انہوں نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ طالبعلموں کی کردار سازی پر بھی بھر پور توجہ دیں اور انہیں مسقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل بنائیں بعد ازاں کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے ضلع میں کیمیائی کھادوں کی کاشتکاروں کو مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا انہوں نے کیمیائی کھادوں کی دستیابی ،مقررہ نرخوں پر فروخت کے لئے مانیٹرنگ ،کنٹرول روم اور شکایات رجسٹر کا بھی جائزہ لیا انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں کیمیائی کھادوں خصوصاََ یوریا کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے میکانزم پر نظر رکھی جائے اور مقررہ نرخوں پر اس کی کسانوں کو دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے دورہ کے دوران کمشنر ساہیوال کو ضلع میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں ،ضلع میں کیمیائی کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات اور ڈیجیٹل گرد آوری سے متعلق بریفنگ دی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题