اوکاڑہ یونیورسٹی میں تحقیقی مقالہ جات لکھنے کے حوالے سے بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد

Published on December 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 159)      No Comments

ورکشاپ شعبہ بیرونی تعلقات کی جانب سے منعقد ہوئی، آسٹریا سے ڈاکٹر کورینا کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت
اوکاڑہ( یو این پی)اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ بیرونی تعلقات کی جانب سے تحقیقی مقالہ جات لکھنے کے حوالے سے ایک بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈینوب یونیورسٹی آسٹریا سے ڈاکٹڑ کورینا گیپڑٹ نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اور مختلف شعبہ جات کے ایم فل اور پی ایچ ڈی طلباءکو ایک خصوصی لیکچر دیاشعبہ بیرونی تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر سید عبدالوحید کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر تعلیم اور تحقیق کے میدان میں بین الاقوامی روابط اور اشتراک کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے۔ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے اوکاڑہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباءکیلئے ورکشاپ اور سیمینار کی ایک سیریز کا آغاز کیا ہے جس میں یورپ اور امریکہ کی صف اول کی جامعات کے پروفیسرز دنیا میں تعلیم و تحقیق کے جدید رجحانات کے اوپر لیکچرز دیں گے۔ڈاکٹر گیپڑٹ نے تحقیق کے حوالے سے بین الاثقافت اشتراک کی اہمیت پہ روشنی ڈالی اور تحقیقی مقالہ جات لکھنے کے حوالے سے ایک تفصیلی لیکچر دیا طلباء نے اپنے ریسرچ پراجیکٹ میں درپیش آنے والے مسائل پہ بحث کی ورکشاپ میں شعبہ سپیشل ایجوکیشن نے ڈاکٹر نادیہ گیلانی، شعبہ ایجوکیشن پلاننگ اینڈ مینجمنٹ سے ڈاکٹر شہزاد احمد، شعبہ ٹیچر ایجوکیشن سے ڈاکٹر خالد سلیم، شعبہ انگلش سے ڈاکٹر فرخ عباس، شعبہ سیاسیات سے عثمان شمیم اور شعبہ کمپوٹر سائنس سے صوبیا یعقوب نے خصوصی شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes