نواز شریف 72 برس کے ہوگئے

Published on December 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 94)      No Comments


لندن(یواین پی) سابق وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف 72 برس کے ہو گئے۔ 25دسمبر ہفتہ کو ان کی72ویں سالگرہ منائی جائے گی۔ملک بھر میں تقریبات منعقد ہونگی جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور میاں محمد نواز شریف کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی مسلم لیگ ن لائرز فورم کے زیر اہتمام وکلاء میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔میاں محمد نواز شریف 25دسمبر 1949ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ تین مرتبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور تین مرتبہ ہی وزیر اعظم پاکستان رہنے کا منفرد اعزاز رکھتے ہیں انہوں نے بطور وزیر اعظم جنرل ضیاء الحق،غلام اسحٰق خان،وسیم سجاد،فاروق لغاری،رفیق تارڑ،آصف زرداری اور ممنون حسین کے ساتھ کام کیاانہیں مشرف دوور میں جیل بھجوایا گیا جبکہ وہ سات برس تک جلا وطن بھی رہے وہ پاکستان کے مقبول ترین سیاستدان ہیں۔میاں نواز شریف علاج کی غرض سے لندن مقیم ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes