ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کا کرسمس کے موقع پر مختلف مسیحی عبادت گاہوں کا دورہ

Published on December 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

اوکاڑہ( یو این پی /شیخ ندیم شیراز )کرسمس کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزاراور ڈپٹی کمشنر علی اعجاز نے مسیحی برادری کی تقریبات کے حوالے سے مختلف عبادت گاہوں (چرچ ) کا وزٹ کیا سیکورٹی صورتحال اور انتظامات کا بغور جائزہ لیا اس دوران ڈی پی او فیصل گلزار اورڈی سی علی اعجاز نے مسیحی برادری کو کرسمس کے حوالے سے مبارکباد دی ڈی پی او فیصل گلزار نے سیکورٹی پر مامور عملہ کو شاباش دی اور تقریبات کے مکمل اختتام تک سیکورٹی فول پروف رکھنے کے احکامات صادر کیے اس موقع پر سرکل ایس ڈی پی اوز اور تھانوں کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog