سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث چھوٹے اور نومولود بچے مختلف بیماریوں کا شکار

Published on December 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

ڈیرہ اسماعیل خان (یواین پی) ڈیرہ میں سردی کی شدید لہر،گیس پائپوں میں جام ہوگئی،ڈیرہ اسماعیل خان شہر سمیت مختلف مقامات پر دھند کے باعث ٹریفک کی آمدورفت میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے،سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث چھوٹے اور نومولود بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہوگئے ہیں،خشک سردی کے باعث ڈرائی فروٹ اور گرم خوراک کی دکانوں پر رش دیکھا جارہا ہے،شام کے بعد شہرکے مختلف علاقوں میں ٹھنڈی تیز ہوائیں چلتی ہیں،گیس کی قلت کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔بعض علاقوں میں شدید سردی کے باعث نہروں کا پانی بھی جم کررہ گیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں تک ڈیرہ میں شدید سردی کی لہر برقرار رہے گی۔پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث پہاڑی علاقوں کے شہری میدانی علاقوں میں منتقل ہورہے ہیں،جس کے باعث میدانی علاقوں میں کرایوں کے گھروں کے کرایہ میں اضافہ ہوگیا ہے۔سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں اور کلینکس میں بچوں کو بڑی تعداد میں لایا جارہا ہے اور رات دس بجے کے بعد ڈیرہ کی شاہراہیں خاموش ہوجاتی ہیں۔

Readers Comments (0)

Free WordPress Theme

WordPress Themes