قائد اعظم کے افکار و تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم اپنے حال و مستقبل کو محفوظ بناسکتے ہیں الطاف حسین

Published on December 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

ٹھٹھہ ( رپورٹ حمید چنڈ) پاکستان جنرلسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ سیکریٹریٹ میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی یوم پیدائش کا کیک کاٹ کر ان جنم دن نھایت عقیدت احترام منایا گیا اس تقریب میں سید الطاف شاھ شیرازی سید تشکیل حسین شاہ شکر الاھی پرویز ستار عباسی ڈی بی شمس بابو سنیل مشتاق علی کمانڈو سید التمش شاھ شیرازی بیبی اقصی پرویز ذیشان جونیئر ودیگر موجود تھے اس موقعی پر پی جے ای رہنما الطاف حسین تنیو نے قائد اعظم محمد علی جناح رح یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 25 دسمبر کا دن برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ دن اس عظیم شخصیت کا یوم پیدائش ہے جس نے ہمیں ایک غیر قوم کی غلامی سے نجات دلائی اور ہم سب کلیے ایک آزاد و خودمختار ملک حاصل کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج قائدِ اعظم کے یقین محکم اور جدوجہد کے بدولت ہی ہم ایک آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں پاکستانی قوم تا قیامت قائد اعظم محمد علی جناح کی احسان مند رہے گی قائد اعظم (رح) ایک دور اندیش، صاحب کردار اور مضبوط اعصاب کے حامل سیاستدان تھے جنہوں نے ہندو انتہا پسند ذہنیت کو محسوس کرتے ہوئے بھارت میں مسلمانوں کے مستقبل کا اندازہ اسی وقت لگا لیا تھا جب انہوں نے کانگریس سے علیحدگی اختیار کر کے مملکت خداداد پاکستان کے لیے تحریک شروع کی ،ہم بحیثیت قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح (رح) کی انتھک محنت کے نتیجے میں وجود میں آنے والی اس مملکت خداد پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں مزید کہا کہ پاکستان کا روشن مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے لہذا نوجوان بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح رح کے تعلیمات کو اپنا مشعل راہ بنا کر ملکی سلامتی و بقا سمیت نظریاتی و سیاسی استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم قائداعظم کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور حصہ لیں گے اور اس کا تحفظ کریں گے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes