ون ویلنگ،ہلڑبازی لاؤ ڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی

Published on December 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)نیوائیرنائٹ کے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی،ون ویلنگ،ہلڑبازی لاؤ ڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامیتاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایک ہزار سے زائد پولیس افسران واہلکاران سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہونگے، ضلع بھر میں سرچ آپریشن، سپیشل ناکہ بندی اور داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا فیصلہ۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کے احکامات کی روشنی میں نیو ائیر نائٹ کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے لیے حتمی سیکیورٹی پلان تیارکر لیا۔ ایک ہزارسے زائد پولیس افسران واہلکاروں کو سیکورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات کیا جائے گا۔ضلع بھر میں کومنبگ آپریشن کے ساتھ سپیشل ناکہ بندی اور داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی۔ ون ویلنگ،ہلڑبازی، ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامیتاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes