سابق صدر فضل الٰہی چوہدری کا 118واں یوم پیدائش کل منایا جائیگا

Published on December 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پاکستان کے سابق صدر فضل الٰہی چوہدری کا 118واں یوم پیدائش یکم جنوری 2022ء کو منایا جائے گا وہ14اگست 1973ء سے16ستمبر1978ء تک پاکستان کے صدر رہے۔سابق صدر پاکستان فضل الٰہی چوہدری یکم جنوری 1904ء کو پنجاب کے شہر کھاریاں میں پیدا ہوئے وہ ملک کے ایک ممتاز سیاستدان تھے وہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر بھی رہ چکے تھے فضل الٰہی چوہدری 1973ء کے آئین کے تحت پاکستان کے صدر بنے وہ1973ء سے 1978ء تک پاکستان کے صدر رہے جبکہ جنرل ضیاء الحق کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔فضل الٰہی چوہدری 2جون 1982ء کو انتقال کر گئے تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题