وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزراء کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے لیے ذمہ داریاں سونپ دیں

Published on December 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments


لاہور (یواین پی) بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کیلئے حکمت عملی بنالی‘ صوبائی وزراء بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کو متحرک کریں گے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزراء کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے لیے ذمہ داریاں سونپ دیں۔ قومی روزنامہ جنگ کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جانب سے پنجاب کے صوبائی وزراء کو مختلف ڈویژن میں ذمہ داریاں دی گئی ہیں، جہاں یہ وزراء بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارٹی کو متحرک کریں گے اور ڈویژن کی سطح پر دیگر ضروری امور کو بھی دیکھیں گے، اس ضمن میں انتخابی تیاریوں اور سرگرمیوں کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ بھی پیش کریں گے۔معلوم ہوا ہے کہ وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید لاہور اور گوجرانوالہ کے امور کو دیکھیں گے، وزیر قانون راجہ بشارت کو راولپنڈی ڈویژن کے معاملات دیکھنے کی ذمہ داری دی گئی ہے، مخدوم ہاشم جوان بخت بہاولپور ڈویژن اور وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک ڈی جی خاں ڈویژن کے معاملات کی نگرانی کریں گے، جب کہ فیصل آباد ڈویژن کے لیے صوبائی وزیر خیال کاسترو کو ذمہ داری دی گئی ہے اور سبطین خواں سرگودھا ڈویژن کے پارٹی امور کے ذمہ دار ہوں گے۔ادھر خیبرپختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو اپنے گڑھ میں غیر متوقع شکست اور پارٹی امیدواروں میں اختلافات کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے صوبے کے وزیر اعلیٰ کو ہدایت کی کہ اگلے ماہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی کے لیے پارٹی کی صفوں میں اتحاد کو یقینی بنایا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog