لاہور ی حکومت کوپاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم
کا ہنہ (یواین پی)جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام اب جاگ میرے لاہور مہم کے تحت شہری مسائل کے حل اور مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف کاہنہ سے شاہدرہ چوک تک روڈ کارواں کاانعقاد ہو، انجینئر اخلاق احمد، چوہدری محمود الاحد، ضیائالدین انصاری، ملک شاہد اسلم، وقار ندیم وڑائچ، حاجی ریاض الحسن، مرز عبدالرشید، احمد سلمان بلوچ، عبدالعزیز عابد، مرزا شعیب یعقوب، ڈاکٹر محمود خان، خالد احمد بٹ، سیف الرحمن، عبداللہ ایڈووکیٹ، ر خلیق احمد بٹ، شاہد نوید ملک،جبران بٹ،اے ڈی کاشف، شفیق احمد قصوری، محمد حنیف آف منصورہ، دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی، امیر العظیم، محمد جاوید قصوری نے کارروں کورخصت کیا، میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے حکمرانوں نے دو لاہور بنا دیئے ہیں،لاہور کے لوگ حکومت کوپاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، شہر کی چند بڑی سوسائٹیوں کے علاوہ لاہور کی دیگر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، اصل لاہور میں کوڑے کے ڈھیر، سڑکیں ٹوٹی،سیوریج ملا پانی،گیس کی لوڈ شیڈنگ، سٹریٹ کرائم سمیت میں ہوشربا اضافہ دیگر ہر مشکل اور پریشانی موجود ہے،دیگر مقررین نے کہا کہ جگہ جگہ گندگی اور کوڑے کے ڈھیر وں کی وجہ سے لوگ تعفن کا شکار ہیں۔